پاکستان

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 میں میزبان پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو تین صفر سے شکست دیدی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (کاوا)مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 میں میزبان پاکستان کا فاتحانہ آغاز، قومی ٹیم نے سری لنکا کو تین صفر سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز لیاقت جمنیزیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گیا، پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس چھ ملکی ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، قازقستان، نیپال، سری لنکا اور ازبکستان کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے نبرد آزما ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصیات وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی تھے جنہوں نے چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کیا، جبکہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب اور صدر سہیل خاور میر نے تمام مہمانوں اور غیر ملکی وفود کا خیرمقدم کیا۔ افتتاحی روز کھیلے گئے پہلے میچ میں قازقستان نے پانچ سیٹوں کے سخت مقابلے کے بعد نیپال کو 32 (2519، 2521، 3234، 1925 اور 1509) سے شکست دی، جبکہ دوسرے سنسنی خیز میچ میں بنگلہ دیش نے ازبکستان کو 32 (2520، 2628، 2624، 2125 اور 1512) سے ہرایا۔

دن کے تیسرے اور اخری میچ میں میزبان پاکستان نے شاندار آل رانڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں 30 (2516، 2515 اور 2518) سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ اور کامیاب آغاز کیا، جس پر فیڈریشن قیادت نے قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹورنامنٹ میں آج سری لنکا کا مقابلہ نیپال سے، ازبکستان کا قازقستان سے اور پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں