لاہور (شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا شخصیت ایمان فاطمہ نے اپنے اور یوٹیوبر رجب بٹ کے درمیان جاری طلاق کے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے جذباتی بیان جاری کر دیا۔حال ہی میں رجب بٹ نے دعوی کیا تھا کہ ایمان کے بھائی عون شیخ صلح کی خبروں کے حوالے سے غلط بیانی کر رہے ہیں اور عون شیخ اور ایمان میرا نام استعمال کر رہے ہیں، اس بیان کے بعد ایمان نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنا مقف پیش کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ایمان فاطمہ نے کہا ہے کہ میں اس تنازع کو مزید بڑھانے کے بجائے ختم کرنا چاہتی ہوں، دونوں خاندانوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیں تاکہ ہمارے بیٹے کیوان کو اپنے والد کی محبت اور ساتھ مل سکے۔
انہوں نے رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنے فیصلے خود کریں، میں کسی کے خلاف ثبوت یا شواہد عوام کے سامنے پیش نہیں کروں گی کیونکہ میں اب بھی دوسروں کی عزت کا خیال رکھتی ہوں۔