تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایرانی پاسداران انقلاب کی ائیرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی توانائی کی بنیادی تنصیبات پر کسی بھی حملے کی صورت میں خطے میں فوری جوابی حملے کیے جائیں گے۔
بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتیجے میں امریکی فوج کے اتحادیوں اور میزبان ممالک میں بجلی کی بندش یقینی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی تنصیبات کے خلاف کسی بھی کارروائی کا فوری اور سخت جواب دے گا۔