سنگیتا

نعیمہ بٹ کے مشوروں اور رویے کی وجہ سے کام دینے سے معذرت کرلی‘ سنگیتا کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نعیمہ بٹ کے مشوروں اور رویے کی وجہ سے اسے کام دینے سے معذرت کرلی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سنگیتا نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ابتدا میں میں نے نعیمہ بٹ کو کاسٹ کیا تھا، لیکن میں ایسی ہدایت کارہ ہوں جو اداکاراﺅں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ نعیمہ نے اپنی پسند کے ہیروز کو کاسٹ کرنے سے متعلق مشورے دینا شروع کر دیے، جسے میں نے قبول نہیں کیا۔ بعدازاں میں نے ان سے معذرت کی، اپنی پیشگی رقم واپس مانگی اور انہوں نے وہ رقم واپس کر دی۔

سنگیتا نے کہا مجھے اس شعبے میں کام کرتے ہوئے 50 برس ہو چکے ہیں ایسے میں مجھے مشورے کیسے دے سکتی ہیں؟ ہاں، وہ ڈراموں میں کام کر رہی ہیں، جو ان کے لیے اچھی بات ہے، لیکن یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع اور مضبوط کردار تھا، جو میں نے ان کے رویے کی وجہ سے واپس لے لیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بطور اداکار ہم نے کبھی سیٹ پر نخرے یا ایسا رویہ نہیں دکھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں