ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر اداکارہ صاحبہ بالی نے خاموشی توڑدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور اور صاحبہ بالی ایک ساتھ نظر آنے پر آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
دونوں اداکاروں کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ڈیٹنگ کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں جس پر اداکارہ صاحبہ بالی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی اور ارجن کپورکے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر چیز پر یقین نہ کیاجائے۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے تصویرپر پارٹ ٹوبھی لکھا جس کی وجہ یہ ہے کہ اس قبل اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اداکارہ انوشکا شرما سمجھا گیا تھا۔