عالمی اعزاز

راولپنڈی کے 8 سالہ محمد عبداللہ کا عالمی اعزاز، اولیول اکانٹنگ امتحان پاس کر کے ریکارڈ قائم کردیا

راولپنڈی(ایجوکیشن رپورٹر) راولپنڈی کے آٹھ سالہ طالب علم محمد عبداللہ نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اولیول اکانٹنگ کا امتحان پاس کر لیا اورکم عمری میں یہ اعزاز حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ محمد عبداللہ نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں اکاﺅ نٹنگ میں دلچسپی اپنے والد سے ملی،اکاﺅنٹنگ ایک دلچسپ مضمون ہے جو کاروبار،کمپنیوں اورمالیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

ننھے طالب علم کاکہنا تھاکہ کامیابی کے لئے پڑھائی اورکھیل کودکے درمیان توازن رکھنا ضروری ہے،نہ ضرورت سے زیادہ پڑھنا درست ہے اورنہ ہی صرف کھیل میں وقت گزارنا،بلکہ ہرکام اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے۔صلاحیت عمرکی محتاج نہیں ہوتی،درست رہنمائی،مسلسل محنت اور والدین کی حوصلہ افزائی ایک بچے کو عالمی ریکارڈ ہولڈربھی بنا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں