جنگ

جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج،ہزاروں افرادکی شرکت،فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنے کامطالبہ

لندن(نیوز ڈیسک )جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد نے اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج کیا ہے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق رسل سکوائر سے شروع کیا گیا مارچ ڈائنگ سٹریٹ کے سامنے ختم ہوا، مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

شرکا نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ وہ نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل نے ایران اور لبنان میں بھی جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ تل ابیب کو جنگ سے روکا جائے، اور معصوم فلسطینیوں پر مظالم کے سبب اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں