امریکی صدر

امریکی صدر نے دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کو “انتہائی افسوسناک واقعہ” قرار دیدیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےحملے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے “انتہائی افسوسناک واقعہ” قرار دیا۔ ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں فوجیوں نے اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوئے جان قربان کی،امریکا کا بنیادی مقصد ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے سے روکنا ہے،تہران ڈیل پرعمل نہیں کر رہا تو ہمیں بھی کوئی فکر نہیں۔

دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے ایران کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سینٹ کام کو ایران پر جہنم کے دروازے کھولنے کی ہدایت دی ہے،امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ فوجیوں کی قربانی سے امریکا کا عزم اور مضبوط ہوا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کےحملوں میں 29 امریکی فوجی زخمی ہوئے جبکہ متعدد ہیلی کاپٹر شدید متاثر ہوئے اور فوجی تنصیبات کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں