لاہور (سپورٹس نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے دوران انٹرنیشنل کوچز نے ہر کھلاڑی کی تکنیکی اور جسمانی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا،دیگر کھلاڑیوں کو ریزرو پول میں رکھا جائےگا۔