واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)امریکا نے ایران پر مسلسل چھٹے روز بمباری کی، اس بار شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی فضائیہ نے ایران شاہر ایئرپورٹ، بندر عباس، بندر خمیر، اہواز اور بوشہر میں حملے کیے، حملوں میں تین پل تباہ ہوئے جبکہ 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس میں رہائشی عمارت، کمیونیکیشن ٹاور اور ریلوے اسٹیشن بھی حملہ کیا گیا۔
بندر عباس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، بوشہر میں بحری اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے خلیج فارس میں سپر ٹینکر پر بھی حملہ کیا۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اس جہاز نے احکامات ماننے سے گریز کیا تھا۔امریکی میرینز نے ایک اور جہاز پر چڑھائی کی، اور چیکنگ کی۔ ایرانی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے تین جہازوں کو رخ موڑنے پر مجبور کردیا۔