نئی دہلی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم ستلج کے ہدایتکار ہنی ٹریہان نے انکشاف کیا کہ اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم ستلج میں کام کرنے کا صرف 1 روپیہ معاوضہ لیا۔ ہدایت کار کا کہنا ہے کہ اگر دلجیت دوسانجھ اس منصوبے کا حصہ نہ بنتے تو انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ خالڑا کی زندگی پر مبنی یہ فلم کبھی وجود میں نہ آتی۔
حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار ہنی ٹریہان نے دلجیت کی کمٹمنٹ کی تعریف کی اور کہا دلجیت دوسانجھ کہہ چکے تھے کہ جسونت خالڑا جیسے عظیم انسان کا کردار ادا کرنے کے لیے معاوضہ لینا شرم کی بات ہوگی۔ہنی ٹریہان نے کہا کہ میں ایسا اداکار چاہتا تھا جو پنجاب کے سماج کو اچھی طرح سمجھتا ہو۔ میری خواہش تھی کہ کسی سردار کو ہی کاسٹ کیا جائے، کیونکہ اگر میں کسی اور اداکار کو لیتا تو ساری توجہ اس بات پر مرکوز ہو جاتی کہ یہ اداکار ایک سردار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ خالڑا صاحب کے سفر اور ان دکھی لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی جن کی تکلیف کی یہ کہانی نمائندگی کرتی ہے۔