کراچی (کورٹ نیوز )ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں 2021 سے 2026 تک نئی بھرتیاں سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاہے کہ بھرتیوں کے لیے طے شدہ اصول اختیار نہیں کیے گئے،عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فریقین سے 18 اگست کو جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں چیئرمین و سیکریٹری ویلفیئر بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارکے مطابق اس عرصے دوران پانچ سو سے زائد بھرتیاں کی گئیں، خالی آسامیوں کے لیے پہلے اشتہارات دینا ضروری ہے جو نہیں دیے گئے، نئی بھرتیوں کے لیے تحریری اور ٹیسٹ لیے جاتے ہیں ۔ وکیل درخواست گزارکے مطابق ویلفیئر بورڈ کی انتظامیہ نے بھرتیوں کے لیے اشتہار دیے اور نہ ہی تحریری اور زبانی ٹیسٹ لیے، تمام بھرتیاں 2021 سے 2026 تک کالعدم قرار دی جائیں ۔