مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر حکام سے جواب طلب

لاہور(کورٹ نیوز) مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر حکام سے جواب طلبلاہور کی سیشن عدالت میں شہدا سے متعلق متنازعہ بیان پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج ملک لطیف نے درخواست گزار محمد وقار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی تقریر سے عوام اور شہدا کے لواحقین کے جذبات مجروح ہوئے، اس لیے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازعہ بیان پر گوجرانوالہ میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف دائر پٹیشن میں ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے جے یو آئی کے سربراہ کو 28 جولائی کو طلب کرلیا۔ج

ے یو آئی سربراہ نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا، سینئیر وکیل منظور قادر نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف گزشتہ روز پٹیشن دائر کی تھی۔رٹ پٹیشن میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مضحکہ خیز اور متنازعہ بیان دے کر 25 کروڑ پاکستانیوں کی دل آزاری کی ہے جس پر عدالت نے رٹ پٹیشن منظور کرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں