سجل علی

سجل علی کی ساحلِ سمندر پر بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سجل علی کی ساحلِ سمندر پر لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔اداکارہ نے اپنی تعطیلات کے دوران رنگ برنگا ٹائی اینڈ ڈائی سلیولیس میکسی ڈریس زیب تن کیا، جس میں نیلے، پیلے، میجنٹا اور سفید رنگوں کا امتزاج نمایاں تھا۔

سجل علی نے اپنے انداز کو مزید دلکش بنانے کے لیے لیئرز نیکلیس، سنہری ہوپ بالیاں، اینکلٹ اور اوول طرز کے سن گلاسز کا انتخاب کیا، جبکہ ہوا میں بکھرے بال ان کے ساحلی انداز کو مزید منفرد بنا رہے تھے۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے ان کے انداز اور خوبصورتی کی تعریف کی، جبکہ کئی صارفین نے کہا ہے کہ سجل علی کا یہ نیا لک حیران کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں