اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آن لائن ڈلیوری کی سہولت خطرناک اشیا ئکے لیے بھی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس کی تفتیش میں سامنے آیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے قتل میں استعمال ہونے والے پستول بھی ہری پور سے اسلام آباد آن لائن منگوایا گیا تھا، ملزم کے مطابق اس نے اپنے دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کے لیے پستول منگوایا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو بچاتے ہوئے گروپ کپٹن عاصم طارق کو جس پسٹل سے قتل کیا گیا، اس کی ہری پور سے آن لائن آرڈر سے ہوم ڈیلیوری کروائی گئی تھی۔
ملزم سعد عباسی کے مطابق اس نے چند ماہ پہلے دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کے لیے پسٹل آرڈر کیا تھا۔