ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار اور میزبان شیکھر سمن نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کی تیسری شادی پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔شیکھر سمن نے اپنے یوٹیوب چیٹ شو میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان نے آنے والی نسلوں کو ایک نیا وژن دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ جب تک مقصد حاصل نہ ہو، کوشش جاری رکھو۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سیاست دانوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، کہا جاتا ہے کہ سیاست داں اتحاد بنانا جانتے ہیں، لیکن اتحاد بنانے کا اصل فن اس شخص سے سیکھنا چاہیے۔شیکھر سمن نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ جہاں موجودہ حکومت ڈبل انجن نظام چلانے میں مشکلات کا شکار ہے، وہیں عامر خان کامیابی سے ٹرپل انجن چلا رہے ہیں۔