تہران (انٹرنیشنل نیوز)ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جناازہ میں نظر آنے والے پراسرار نقاب پوش شخص کی شناخت سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نقاب پوش شخص علی خامنہ ای کے بڑے پوتے محمد جواد خامنہ ای ہیں، جو ان کے بڑے بیٹے مصطفی خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے جس فضائی حملوں میں علی خامنہ ای شہید ہوئے تھے، اس میں محمد جواد خامنہ ای بھی شدید زخمی ہوئے تھے اور ان کے چہرے پر گہرے زخم اور جھلسنے کے نشانات آئے تھے، انہی زخموں کے باعث انہوں نے نمازِ جنازہ میں اپنے چہرے کو سیاہ ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ نقاب پوش شخص علی خامنہ ای کے بیٹے اور موجودہ سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای ہیں۔