تارکین وطن

ترکیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف بڑا کریک ڈان، گرفتار افراد میں افغان سرفہرست

استنبول (انٹرنیشنل نیوز)ترکیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان جاری ہے، اس دوران گرفتار کیے گئے افراد میں افغان شہری سرفہرست ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی اسمگلرز کے خلاف ترکیہ میں ہنگامی آپریشنز بدستور جاری ہیں۔

ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ نے گرفتار غیر قانونی تارکین وطن سےمتعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریکارڈ 70 ہزار غیر قانونی تارکینِ وطن گرفتار کیے جاچکے ہیں، جن میں 19 ہزار 574 غیر قانونی افغان مہاجرین جبکہ 6 ہزار سے زائد انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ترکیہ سے13 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں