وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (کورٹ نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا فیصلہ سنا دیا، ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک کسی بھی عدالت کو مداخلت سے روک دیا گیا۔ وفاقی آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے اوراحکامات کالعدم قراردےدیے۔17صفحات پرمشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا،عدالت کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیرکے معاہدے کے تحت ہی تنازعات کا حل ہوگا۔

عدالت نے نئی گاج ڈیم منصوبے کی تکمیل میں قانونی رکاوٹیں دورکرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے تنازعات کے حل، واپڈااورنیب قوانین کومدنظرنہیں رکھا۔ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کودوبارہ لکھنے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا،فریقین اصل معاہدے کے مطابق آگے بڑھیں،کنٹریکٹر کی شکایت پر واپڈا15روزمیں فیصلہ کرے،معاہدے کی خلاف ورزی پرواپڈا دوبارہ ٹینڈرکااختیار رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں