راولپنڈی رنگ روڈ

این او سی اسکینڈل، راولپنڈی رنگ روڈ کا ا فتتاح پھر ملتوی ہونے کا خدشہ

راولپنڈی(کامرس ڈیسک) طویل تاخیر اور تنازعات کا شکار رہنے والا راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ روٹ کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود اب سروس ایریا این او سی اسکینڈل کے باعث چھٹی ڈیڈ لائن پر 14 اگست کو بھی افتتاح ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ، رنگ روڈ تنازع دوسری مرتبہ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا سبب بن گیا. ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ ڈیزائن میں تبدیلی اور روٹ میں توسیع کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم عمران خان دور میں ایک اسیکنڈل کا شکار ہونے کے بعد کام بند ہو جانے.کمشنر ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد انتظامی افسران کے اس پراجیکٹ کی بھینٹ چڑھ جانے کے بعد اب موجودہ پنجاب حکومت میں اس پراجیکٹ کو ہر صورت مکمل کرنے کے لئے ابتک چھ ڈیڈ لائن مقرر ہو چکی ہیں جن میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورے کے بعد پہلی ڈیڈ لائن 30 دسمبر 2025 دوسری 30 مارچ 2026 تیسری 30 مئی 2026 چوتھی ڈیڈ لائن 15جون پانچویں 18 سے 22 جون کے درمیان افتتاح اور روٹ فنکشنل کرنے کی ڈیڈ لائن بھی مکمل نہ ہوسکنے کے بعد اب رنگ روڈ پر 102 کنال 14 مرلہ اراضی پر مشتمل سروس ایریا جو رنگ روڈ کے دونوں جانب قائم کیا جارہا ہے کے این او سی کا سکینڈل سامنے آنے پر ایک مرتبہ پھر اس اہم ترین پراجیکٹ کا افتتاح آئندہ ماہ 14 اگست کو ہونا ہے یا نہیں ہونا غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں