تہران (انٹرنیشنل نیوز) ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ 16 جون کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (MoU) کی شرائط پر عمل کرے۔
سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایک غیر قانونی راستہ قائم کرنے کی کوشش کر کے خطے میں عدم تحفظ کی صورتحال پیدا کی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج آبنائے ہرمز میں ایرانی عوام کے حقوق کا مضبوطی سے دفاع کریں گی۔بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے مزید کہا کہ ایرانی فوج مسلسل اپنے ممکنہ اہداف کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔