قتیل شفائی

رومانوی گیتوں کے خالق قتیل شفائی کی25ویں برسی منائی گئی

لاہور( شوبز ڈیسک)رومانوی گیتوں کے خالق قتیل شفائی کی 25ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔معروف شاعر قتیل شفائی 1919 میں بھارت میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام محمد اورنگزیب تھا، قتیل ان کا تخلص اور شفائی کا نام انہیں ان کے استاد کی جانب سے دیا گیا تھا۔

قتیل شفائی نے 1947 میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ، انہوں نے پہلی فلم ”تیری یاد ”کے لئے گانے لکھے ۔انہوں نے 201 بھارتی اور پاکستانی فلموں کے لیے گانے لکھے۔ قتیل شفائی کے کل گانوں کی تعداد تقریباً 2500 کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاعری کی دنیا میں بھی بے حد نام کمایانہ صرف پاکستان اور بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں انہیں رومانوی گیتوں کے خالق کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

ان کی شاعری کو مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی کیا گیا جن میں ہندی، گجراتی، انگریزی، چینی اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔قتیل شفائی کو 1994 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، اس کے علاوہ انہیں آدم جی ایوارڈ ، ناقوش ایوارڈ، عباس ان آرٹ کونسل ایوارڈاور متعدد ایوارڈز بھی دئیے گئے۔

ان کے مشہور گیتوں میں الفت کی نئی منزل کو چلا، ستاروں تم تو سوجائو ، اور ایسے ہی کئی رومانوی گیت شامل ہیں۔ قتیل شفائی کا انتقال 11 جولائی 2001 میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں