تہران (انٹرنیشنل نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔
یہ رابطہ خطے میں تہران کی جانب سے کشیدگی میں دوبارہ اضافے اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پہلا سعودی-ایرانی رابطہ ہے۔اس کے مقابلے میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی جارحیت کے تکرار کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے ملکوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کو مسلسل خطرے میں ڈالنے کی پالیسی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔