لاہور (شوبز ڈیسک) معروف کلاسیکل گلوکار رفاقت علی خان کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم اپنے آپ میں ایک ہی ہیں، منفرد گلوکاری کے باعث کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عاطف اسلم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اریجیت سنگھ، عاطف اسلم کے اندازِ گائیکی کا ایک تسلسل ہیں۔
رفاقت علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم اب پہلے سے بہت بہتر ہو چکے ہیں، وہ ایک بہترین گلوکار ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ایک فنکار کے طور پر ان میں مزید نکھار آیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی بہت سے اچھے گلوکار موجود ہیں، لیکن کوئی بھی عاطف اسلم جیسا نہیں ہو سکتا، مجھے اریجیت بہت پسند ہیں لیکن اریجیت عاطف اسلم کا ایکسٹینشن ہیں لیکن عاطف اسلم کے بارے میں یہ بات نہیں کہی جا سکتی کیونکہ ان کا انداز بالکل منفرد ہے۔گلوکار رفاقت علی خان نے کہا کہ اریجیت شاندار گلوکار ہیں اور ممکن ہے کہ وہ عاطف سے بھی بہتر گاتے ہوں، لیکن عاطف اسلم کی جگہ کو ختم کرنا یا ان کی جگہ لینا ناممکن ہے۔