وزیر آباد(کرائم رپورٹر )وزیر آباد کے علاقے : فتح پورچٹھہ میں مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا انکشاف سامنے آیا ، متاثرہ بچوں نے بتایا کہ قاری نے دھمکی دی تھی کسی کو بتایا تو باندھ کر نہرمیں پھینک دوں گا۔رپورٹ کے مطابق وزیر آباد کے علاقے فتح پور چٹھہ کے ایک مدرسے میں معصوم بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا ہولناک انکشاف ہوا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مدرسے کے استاد کی درندگی کا شکار تین بچے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
بچوں کے والدین کی مدعیت میں تھانہ علی پور چٹھہ میں ملزم استاد قاری عبداللہ کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ملزم قاری عبداللہ کافی عرصے سے معصوم بچوں کو ڈرا دھمکا کر اپنی ہوس اور زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔بدسلوکی اور زیادتی کا شکار ہونے والے ان تینوں بچوں کی عمریں 7 سال سے 15 سال کے درمیان ہیں۔متاثرہ بچوں نے پولیس کو دئیے گئے اپنے بیانات میں انتہائی خوفناک تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قاری نے دھمکی دی تھی کسی کو بتایا تو باندھ کر نہرمیں پھینک دوں گا.