تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو چیف کے بیانات ایران سے امریکا، اسرائیل کی جنگ میں یورپی ممالک کی دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اپنی سرزمین، فوجی اڈے اور تنصیبات دینے والے ممالک نتائج کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے، نیٹو چیف مارک روٹے کا اس جنگ پر فخر کا اظہار طاقت نہیں خوشامدانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹوچیف کا یہ رویہ خوشامدی درباری کی غلامانہ ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے، خوشامدی درباری گمان کرتا ہے کہ چاپلوسی بادشاہ کی حقارت کو مٹاسکتی ہے، امریکا کی نظر میں خوشامد سے کسی غیر مثر اتحاد کو مثر نہیں بنایا جا سکتا۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ خوشامدی کی اس قسم کی چالاکی والی خوشامد اس کی خودداری اور ذاتی وقارکو بحال نہیں کرسکتی۔