مصری فٹبال ٹیم

ارجنٹینا سے شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر والہانہ استقبال، ہزاروں مداح امڈ آئے

اٹلانٹا(سپورٹس نیوز)فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹینا سے شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال ہوا جہاں ہزاروں فینز کھلاڑیوں سے ملنے پہنچ گئے۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مصر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں فیفاورلڈکپ 2026 کے راﺅنڈ آف 16 میں ارجنٹینا نے 2 گول کے خسارے میں جانے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ارجنٹینا نے مصر کے خلاف میچ جیت کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی اور مصر کا سفر ایونٹ میں ختم ہوگیا۔لیکن پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا سے شکست نے مصری فینز کی اپنی ٹیم کیلئے چاہت کم نہیں کی اوریہی وجہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود مصر ٹیم کے فینز نے اپنی ٹیم کا ہوٹل میں شاندار استقبال کیا۔ ارجنٹینا سے میچ کے بعد مصری ٹیم جب اٹلانٹا میں اپنے ہوٹل پہنچی تو ہوٹل کے باہر ہزاروں مداح اپنی ٹیم کے استقبال کیلئے موجود تھے۔

انہوں نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑی کو شاباش دی اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ مصر کے خلاف میچ میں ریفری کی جانب سے کچھ متنازع فیصلوں پر سوشل میڈیا پر فینز، مصری کھلاڑیوں اور کوچ کی جانب سے ریفری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ارجنٹینا کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ ریفری نے تقریبا 100 گز دور ہونے والے ایک مبینہ فال کی بنیاد پر گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں مصر کے اسٹار فٹبالر اور کپتان محمد صلاح اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ایک موقع پر آمنا سامنا ہوا تاہم اس دوران ارجنٹینا کے کھلاڑی نے محمد صلاح کو پھنسا کر گرادیا، ارجنٹینا کے کھلاڑی کے اس عمل پر ریفری کی جانب سے فال نہیں دیا گیا، ریفری کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک اور موقع پر بھی مصر اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا آمنا سامنا ہوا تاہم یہاں بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی مصری کھلاڑی کو گرا کر آگے چل دیے۔ ریفری کی جانب سے ارجنٹینا کھلاڑیوں کے اس عمل پر فال اور مصر کو پنالٹی شوٹ نہ دینے پر صارفین پھٹ پڑے۔مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ریفری نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے یلو کارڈ جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں