نیویارک(نیوز ڈیسک )پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات مسترد کردیئے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی غیرقانونی قرار دے دی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی سے طے پایا،
بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں،آرٹیکل 12کے تحت سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے،پاکستانی نمائندہ نے کہاکہ بھارت اصل مسئلے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی بیانات دے رہا ہے،بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،پانی کو ہتھیار بنانا کروڑوں انسانوں کے خلاف دہشتگردی ہے،بھارت پاکستان کو دریاوں کے قانونی حصے سے محروم نہیں کر سکتا۔