اسلام آباد(کورٹ نیوز)نجی تعلیمی اداروں میں 10 فیصد مستحق طلبا کیلئے اسکالرشپ کیخلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی ادارے کو جاری پیرا کا نوٹس معطل کردیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے زعفران الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ میرے موکل کی سیکٹر آئی ٹین میں تعلیمی ادارہ ہے، پیرا نے 11 جون کو نوٹس بھیج کر 10 فیصد مستحق اسکالرشپ طلبا کا ڈیٹا مانگا، پیرا کا نوٹس بنیادی حقوق کے منافی ہے،کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے 11 جون کا نوٹس معطل کرکے وفاق، پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔