لیبیا

پاکستان لیبیا کے متحارب دھڑوں میں خاموش مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے، برطانوی میڈیا

لندن (انٹرنیشنل نیوز)پاکستان نے لیبیا کے مشرقی اور مغربی اقتدار کے مراکز کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لئے خاموش سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے دو پاکستانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر یہ کوششیں کامیاب ہوئیں تو پاکستان کا بین الاقوامی سفارتی کردار مزید مضبوط ہو ہے، پاکستان کی ثالثی کی یہ کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکہ کئی ماہ سے لیبیا کے بحران کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیبیا 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے مشرقی اور مغربی انتظامیہ میں تقسیم ہے۔پاکستانی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ثالثی کا عمل گزشتہ سال کے آخر میں شروع ہوا تھا اور لیبیا کے دونوں متحارب فریقوں نے پاکستان سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اس سفارتی عمل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اس میں شامل ہے جبکہ سعودی عرب بھی پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے۔

، امریکہ اور ایران کے درمیان رواں سال ہونے والی سفارتی رابطہ کاری میں بھی اہم کردار ادا کر چکا ہے، جس کا اعتراف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ متعدد بار کر چکی ہے۔برطانوی خبر رساںادارے کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ،لیبیا کی مشرقی اور مغربی انتظامیہ، قطر، ترکی، سعودی عرب اور امریکہ کی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق موصول ہونےوالے لیبیا ری یونیفیکیشن پلان کے خلاصے کے مطابق ملک میں 36 ماہ پر مشتمل عبوری اقتدار کی تقسیم کا منصوبہ زیر غور ہے، اس منصوبے کے تحت گورنمنٹ آف نیشنل کنسینسس اور صدارتی کونسل کے نام سے مشترکہ عبوری ڈھانچہ قائم کیا جائے گا۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ مغربی حکومت کے وزیراعظم عبد الحمید الدبیب عبوری وزیراعظم رہیں گے جبکہ مشرقی لیبیا کی فوج(ایل این اے) کے نائب کمانڈر صدام حفتر کو صدارتی کونسل کا سربراہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق صدام حفتر کے والد خلیفہ حفتر کی قیادت میں مشرقی لیبیا کی فورسز ملک کے بیشتر تیل کے ذخائر اور اہم تنصیبات پر کنٹرول رکھتی ہیں جبکہ منصوبے میں بجٹ کے معاملات پر بھی انہیں اہم اختیارات دینے کی تجویز شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی ذرائع نے بتایا پاکستان اس بات کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کرے گا کہ اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو اس پر عمل درآمد بھی جاری رہے، تاہم منصوبے کی تفصیلات پر ابھی مزید کام ہو رہا ہے۔

گزشتہ ماہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے راولپنڈی میں صدام حفتر سے ملاقات کی تھی، جس کے چند روز بعد صدام حفتر نے واشنگٹن کا دورہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔اس وقت امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ روبیو نے لیبیا کے رہنماں کی جانب سے اختلافات ختم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور لیبیا کے اتحاد کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق لیبیا میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور مصر کے مقابلے میں پاکستان نسبتا ثانوی کردار رکھتا ہے، تاہم اسلام آباد نے لیبیا کے دونوں دھڑوں کے ساتھ ایسے تعلقات برقرار رکھے ہیں جو خطے کے بعض دیگر ممالک کے پاس موجود نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں