آرامکو

سعودی تیل کمپنی آرامکو کا تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

ریاض(انٹرنیشنل نیوز ) سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو آئندہ ماہ ایشیا کے لئے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 11 ڈالر فی بیرل کم کرے گی جس کے بعد یہ علاقائی معیار سے 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کمی بلومبرگ کے سروے میں متوقع 8 ڈالر فی بیرل کمی سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں