احمد آباد(انٹرنیشنل نیوز )مودی کے زیراقتدار بھارتی ریاست گجرات میں کسان اڈانی اور دیگر پاور کمپنیوں کے خلاف ڈٹ گئے۔بھارتی جریدہ دکن ہیرلڈ کے مطابق بھارتی گجرات میں کسانوں کی مودی کے اڈانی نواز پاور پراجیکٹ کیخلاف بھوک ہڑتال جاری ہے، بھارتی کسان حکومت اوراڈانی گروپ کے زرعی زمینوں پر پاورلائنیں اور ٹاورزنصب کرنے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، احتجاج میں کسانوں نے مودی کو غدار قرار دینے والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے دکن ہیرلڈ کے مطابق بھارتی سینئر صحافی نیلو ویاس کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اربوں کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں فراہم کرنے والا اڈانی بھارتی کسانوں کا حق مار رہا ہے۔
بھارتی رکنِ صوبائی اسمبلی جگنیش میوانی نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات حکومت نے بھارتی کسانوں کو انکے حق کا معاوضہ دینے کے بجائے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، مودی نواز اشرافیہ اڈانی اور امبانی بھارتی گجرات کا چندہ اور معدنی وسائل استعمال کرکے ہی اتنے طاقتور ہوئی ہے۔دی ٹیلی گراف کے مطابق کسانوں کا موقف ہے کہ اڈانی نواز حکومتی اقدام زمین کو مستقل ناقابل کاشت بنا کرچھوٹے کسانوں کوشدید متاثرکررہا ہے، کسانوں کے مطابق ان کی زمین پر زبردستی کام شروع کیا گیا اور معاوضہ واضح نہیں کیا جا رہا۔