امریکی صدر

اسرائیل کو دھچکا، صدر ٹرمپ ترکیہ کو ایف-35 جیٹ پروگرام میں دوبارہ شامل کرنے پرآمادگی ظاہر کر سکتے ہیں،نیویارک ٹائمز

نیویارک(انٹرنیشنل نیوز )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ کو جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں دوبارہ شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کر سکتے ہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اندر ترکیہ کی پروگرام میں واپسی کے معاملے پر مکمل اتفاق رائے موجود نہیں، جبکہ کانگریس اور قانونی پابندیوں کے باعث مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات بھی نیٹو سمٹ کے موقع پر متوقع ہے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ترکیہ کو جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی روک دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں