غلام حسین محسنی اژیائی

غلام حسین محسنی اژیائی ایک بار پھر ایران کے چیف جسٹس مقرر

تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایران کے سپریم لیڈر نے غلام حسین محسنی اژیائی کو ایک بار پھر ملک چیف جسٹس مقرر کر دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈرمجتبی خامنہ ای نے حکم نامے میں غلام حسین محسنی کی بطور سربراہ عدلیہ خدمات کو سراہتے ہوئے انکی مخلصانہ اور قابلِ قدر کوششوں کی تعریف کی اور انہیں نئی مدت کے لئے ذمہ داریاں سونپ دیں۔

غلام حسین محسنی اژیائی نے رواں سال جنوری میں اعلان کیا تھا کہ دسمبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار افراد کے مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جائے گا۔انہوں نے ان مظاہروں میں شریک افراد پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں