لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے شادمان میں گھرسے3کروڑ روپے کا سونا چرانے والی ملازمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کی گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ٹریکنگ کے ذریعے کی گئیں،ایس پی ماڈل ٹاﺅ ن نے اے ایس پی گلبرگ کو گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا۔
ایس پی اسدعلی کے مطابق ملازمہ ایک سال سے شادمان 2میں گھر میں کام کررہی تھی،ملزمہ نے ساتھی سے ملکر گھر میں چوری کا پلان بنایا،ملزمہ گھر سے 3کروڑ کا سونا چرا کر ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گئی تھی۔