تہران(انٹرنیشنل نیو ز)ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل یا امریکا نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ کیا تو ایرانی جواب نہایت سخت ہوگا۔
خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملے سے پہلے دو بار سوچ لیں۔آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی جس میں کئی سربراہان مملکت سمیت 100 ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے۔
نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی تہران سے قم پھرنجف اورکربلا لے جایا جائے گا پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔