کیوبا

کیوبا کی امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے7جولائی کو اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کی درخواست

ہوانا(انٹرنیشنل ڈیسک)کیوبا نے امریکی تجارتی اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لئے 7 جولائی کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو روڈریگیز پارییا نے گزشتہ روز دارالحکومت ہوانا میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست اس لئے کی ہے کیونکہ کیوبا کو امریکی حکومت کی جانب سے عائد تجارتی اور اقتصادی پابندیوں کے باعث انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے، یہ اجلاس 7 جولائی کو منعقد ہوگا۔

وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کیوبا امریکا کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں ہمارے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کے امن کےلئے خطرہ ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ بین الاقوامی برادری کا ایک بڑا حصہ کیوبا کے موقف کی حمایت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں