دوحہ،اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد فریقین میںمذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا و ایران کے مابین بلواسطہ دوحہ مذاکرات میں پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایران اور امریکا نے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی و ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ترجمان کے مطابق دوحہ مذاکرات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوﺅ ں سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے، یہ یہ پیش رفت لیک لوسرن سربراہی اجلاس کی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی، جب کہ فریقین نے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دفتر خارجہ ترجمان نے بتایا کہ فریقین کے درمیان اگلی ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد جلد طے کی جائے گی۔
دوسری جانب قطری حکام کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور اب سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔