موناکو دھماکا

موناکو دھماکا، یوکرین کا آئل ٹائیکون بیوی بچے سمیت شدید زخمی

موناکو(نیوز ڈیسک)موناکو میں دھماکے سے یوکرین کا آئل ٹائیکون واڈم ارمولیو اس کی بیوی اور بچہ زخمی ہوگئے ۔ موناکو کے وزیر کرسٹوفی میرمین کے مطابق یہ ریاست کی تاریخ میں دہشتگردی کا ممکنہ طور پر پہلا واقعہ ہے۔ یوکرینی آئل ٹائیکون اور اس کی اہلیہ کی حالت نازک ہے۔

جوڑے میں سے ایک کی عمر پچاس سال اور دوسرے کی عمر ساٹھ سال ہے جبکہ کمسن بچے کی حالت سنگین مگر مستحکم ہے۔ موناکو پولیس نے تاحال زخمیوں کی شہریت کی تصدیق نہیں کی، ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پہلے ایک شخص کو عمارت کے داخلی حصے پر بیگ رکھ کر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں