کراچی (شوبز ڈیسک) گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے آرزو کی میوزک ویڈیو میں نظر آنے والی مسٹی گرل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔گانے کی ریلیز کے بعد سے مداح مسلسل اس بات پر قیاس آرائیاں کرتے رہے ہیں کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکی کون ہے، ایک وقت میں کئی صارفین نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ یہ اداکارہ ہانیہ عامر ہو سکتی ہیں، تاہم عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے کبھی ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
اب ایک نئی وائرل انسٹاگرام ریل نے مداحوں کو دوبارہ ڈیٹیکٹیو موڈ میں ڈال دیا ہے، یہ ویڈیو ایک نوجوان خاتون نے شیئر کی ہے، جس میں وہ آرزو کو بیک گرانڈ میوزک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایک ایسے مقام پر شوٹ کرتی نظر آتی ہیں جسے مداح میوزک ویڈیو کے لوکیشن سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔
ناظرین نے فوری طور پر اس ویڈیو اور گانے کی اصل ویڈیو کے مناظر میں مماثلتیں تلاش کرنا شروع کر دیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی کہ آیا یہی خاتون وہی پراسرار لڑکی ہو سکتی ہیں یا نہیں۔مذکورہ ریل تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف کلپس کا موازنہ کرتے ہوئے اپنی رائے دے رہے ہیں۔