سرکاری اسکول

حیدرآباد کا سرکاری اسکول دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں شامل

حیدر آباد(ایجوکیشن ڈیسک )حیدرآباد کے ایک سرکاری اسکول کو دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز کا انعقاد عالمی تعلیمی ادارے T4 Education کی جانب سے کیا جاتا ہے، یہ ایوارڈز دنیا بھر کے ایسے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کیے گئے تھے جو تعلیم، طلبہ کی فلاح اور معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

ورلڈبیسٹ اسکول پرائزز کو تعلیم کے معتبر ترین عالمی اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے اور اس مقابلے میں دنیا بھر سے ہزاروں اسکولوں کی درخواستوں میں سے صرف منتخب ادارے ہی فائنلسٹ بنتے ہیں۔اس سال پاکستان سے صرف 2 اسکول اس باوقار عالمی اعزازکےلئے شارٹ لسٹ ہوئے جن میں پنجاب کا ایک نجی اسکول اور سندھ کا سرکاری اسکول شامل ہے۔

سندھ کے شہر حیدرآباد میں واقع گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین نے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرتے ہوئے ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026 میں کمیونٹی کولیبریشن کی کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنائی ہے۔

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اسکول کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ، طلبہ، والدین اور مقامی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک اسکول نہیں بلکہ سندھ کے تعلیمی نظام، سرکاری اسکولوں اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں