میامی(سپورٹس نیوز )فیفا ورلڈ کپ 2026 میںفیف کی جا نب سے مسلمان کھلاڑیوں کے مذہبی جذبات اور عقائد کا احترام کرتے ہوئے مین آف دی میچ کی ٹرافی کے ڈیزائن میں تبدیلی کی ہے۔ اب مسلمان فٹ بالرز کو دی جانے والی ٹرافی سے شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے۔
برطانوی سپورٹس میڈیا پلیٹ فارم ای اایس پی این یوکے سوشل میڈیا پوسٹ اور دوسرے پلیٹ فارمز میں سامنے آنے والی تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔
تصاویر میں مصر کے محمد صلاح اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کو ملنے والی ٹرافیوں میں نمایاں فرق موجود ہے۔ جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مسلم فٹبالرز کے لیے ورلڈ کپ کی پلیئر آف دی میچ ٹرافی سے الکوحل برانڈ کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے تاکہ ان کے مذہبی عقائد کا احترام کیا جا سکے