عمانی وزیر خارجہ

عمان اور مصری وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

قاہرہ (انٹرنیشنل نیوز )عمانی وزیر خارجہ اور ان کے مصری ہم منصب کے درمیان علاقائی کشیدگی کو لے کر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمانی وزیر خارجہ بدر البصیدی اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدلطی نے ٹیلیفون کال کے دوران کشیدگی پر قابو پانے کے لئے علاقائی پیش رفت اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرا نے نئے مذاکرات اور وسیع تر سیاسی مفاہمت کےلئے حالات پیدا کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی، بشمول سمندری راستوں کی حفاظت اور توانائی کے بہاﺅ کو یقینی بنانے کےلئے ۔

ملاقات میں آبنائے ہرمز اور دیگر اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ انہوں نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کےلئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل ہم آہنگی اور پرامن سیاسی حل کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں