آبنائے ہرمز

جارتی جہاز آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے استعمال کرنے کا خطرہ مول نہ لیں، عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن

نیویارک(انٹر نیشنل نیوز )اقوام متحدہ سے منسلک بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سربراہ نے بحری جہازوں کے عملے پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لئے غیر مجاز راستے استعمال کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔

بی بی سی کے مطابق آرگنائزیشن کے سربراہ ارسنیو ڈومنگیز کا بیان ایک کارگو جہاز پر ایرانی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار روز کے دوران آبنائے ہرمز میں پھنسے 150 بحری جہازوں اور چار ہزار ملاح یہاں سے نکل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں