اسرائیلی وزیر دفاع

تہران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو یہ اس کی اب تک کی سب سے بڑی غلطی ہوگی،اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

تل ابیب (انٹرنیشنل نیوز ) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو یہ اس کی اب تک کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیلی افواج کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے اور اپنے اہداف مکمل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی گزشتہ چند روز سے مسلسل اسرائیل کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اسرائیل کاٹز نے اسماعیل قانی پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ قانی پر تعاون کرنے والے شخص کا تاثر ان پر ان دھمکیوں کے مقابلے میں زیادہ جچتا تھا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو یہ اس کی اب تک کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ آبنائے ہرمز اور نہ ہی شہری آبادی کو نشانہ بنانا ایران کے کسی کام آئے گا، ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔اسرائیل کاٹز نے دعوی کیا کہ اسرائیلی افواج ہر قسم کی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنا مشن مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں