تہران(انٹرنیشنل نیوز ) ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے سے بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت ایران کے ساتھ ہم آہنگی کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کرنے کی صورت میں اس راستے سے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
کاظم غریب آبادی نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق ایران کے مقف کو دہرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر واضح انتظامات، متوازی راستوں یا ایسے فیصلوں کے تحت جن میں ساحلی ریاست کے طور پر ایران کے کردار کو نظر انداز کیا جائے، آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس معاملے پر کسی بھی انتظامی فریم ورک کی بنیاد ایران کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور اسلام آباد میمورنڈم کی شق نمبر 5 میں درج اصولوں کے تحت ہونی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس اصول پر عمل نہ کیا گیا تو متعین کردہ متوازی بحری راستے معطل کیا جا سکتے ہیں