ملزم

کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق اورنگی ٹاون گلشنِ ضیا کے علاقے میں مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ ڈاکو، علی اکبر ولد غلام رسول اور وسیم ولد محمد قاسم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی۔

واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔عزیز آباد بلاک 2 میں وائٹ ہاﺅس گرامر اسکول کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم سمیر ولد عبدالغفار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ترجمان ضلع سنٹرل پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں