میامی(سپورٹس نیوز )فٹبال ورلڈکپ 2026 سے اب تک 6 ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں۔گروپ بی کے میچ میں بوسنیا ہرزیگوینا نے قطرکو 1-3 سے شکست دی جس کے بعد بوسنیا ہرزی گوینا کی ٹیم گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر آگئی، جب کہ قطرکی ٹیم فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔قطر سمیت اب تک 6 ٹیمیں ورلڈکپ 2026 سے باہر ہو چکی ہیں، قطر 2022 ورلڈکپ کا میزبان اور 2 مرتبہ ایشین چیمپئن رہ چکاہے۔
دوسری جانب سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا نے ناک آﺅ ٹ رانڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، گروپ بی کے آخری میچز میں سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو دو ۔ ایک سے ہرایا۔سوئٹزرلینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست ٹیم ہے جبکہ کینیڈا اور بوسنیا کے چار، چار پوائنٹس ہیں تاہم گول اوسط پر سبقت کی وجہ سے کینیڈا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ گروپ سی کے اہم میچ میں برازیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
برازیل نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ساتویں منٹ میں ونیسیئس جونیئر نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں ونیسیئس جونیئر نے اپنا دوسرا گول سکور کرتے ہوئے برازیل کی برتری 0-2 کر دی۔دوسرے ہاف میں بھی برازیل کا دبا برقرار رہا اور میتھیوس کونہا نے ایک اور خوبصورت گول کرکے سکور 0-3 کر دیا، برازیل کی جانب سے برونو گیماریش نے دو گولز میں معاونت فراہم کی جبکہ تجربہ کار سٹار نیمار نے بھی طویل عرصے بعد قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں واپسی کی۔اس کامیابی کے ساتھ 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل نے گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آﺅٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی، برازیل نے گروپ مرحلے کا اختتام 7 پوائنٹس کے ساتھ کیا اور دفاعی اعتبار سے بھی متاثر کن کارکردگی دکھائی۔
سکاٹ لینڈ کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، سکاٹش ٹیم برازیل کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اور اب اس کی اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات دیگر میچز کے نتائج سے مشروط ہو گئے ہیں۔ گروپ سی کےایک اور سنسنی خیز مقابلے میں مراکش نے ہیٹی کو 2-4 سے شکست دے کر ناک آﺅ ٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔میچ میں ہیٹی نے بھرپور مزاحمت کی اور دو مرتبہ برتری حاصل کی، تاہم مراکش نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی، ہیٹی نے میچ کے دسویں منٹ میں برتری حاصل کی، لیکن اشرف حکیمی نے 39ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ہیٹی نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں دوبارہ سبقت حاصل کی، تاہم اسماعیل صیباری نے اضافی وقت میں گول کرکے سکور 2-2 سے برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف میں مراکش نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 78ویں منٹ میں سفیان رحیمی نے ٹیم کو 2-3 کی برتری دلائی، جبکہ 89ویں منٹ میں یاسین نے چوتھا گول سکور کرکے فتح پر مہر ثبت کر دی۔اس کامیابی کے ساتھ مراکش نے 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ ہیٹی بغیر کوئی پوائنٹ حاصل کیے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ گروپ میں برازیل پہلی پوزیشن پر رہا جبکہ مراکش دوسرے نمبر پر رہا۔