کراچی (شوبز ڈیسک) معروف نجومی علی محمد نے مشہور شخصیات کی زندگیوں میں بہت اہم تبدیلیوں کی پیش گوئی کر دی۔علی محمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر، عاصم اظہر، سجل علی، احد رضا میر، سونیا حسین، بلال عباس خان اور صبا قمر سمیت کئی معروف شخصیات کی شادی اور منگنی کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا۔
انہوں نے عاصم اظہر کے بارے میں بتایا کہ رواں سال ان کی شادی تو نہیں لیکن منگنی ہو سکتی ہے۔علی محمد نے ہانیہ عامر کے بارے میں یہ پیش گوئی کی ہے کہ ابھی ان کی شادی یا منگنی کا کوئی امکان نہیں ہے، ان کے کسی انٹرنیشنل پروجیکٹ کا حصہ بننے کا امکان زیادہ ہے۔انہوں نے سجل علی کے بارے میں بتایا کہ وہ فی الحال اپنے کام پر توجہ دیں گی، انہیں کوئی بین الاقوامی پروجیکٹ مل سکتا ہے اور ممکنہ طور پر یہ پراجیکٹ کوئی فلم ہو سکتی ہے۔
علی محمد نے احد رضا میر کے بارے میں کہا کہ وہ بھی رواں سال اپنے کام میں ہی مصروف رہتے نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے سونیا حسین کے بارے میں یہ پیش گوئی کی ہے کہ ان کی منگنی ہونے کے امکانات موجود ہیں۔