ٹرمپ

امریکہ ایران معاہدہ، ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکہ اور ایران کے درمیان عبوری معاہدے اور وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اسرائیل پر تنقید کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں نے اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں اسرائیل کے سفیر مائیک ہکابی سمیت دیگر اعلی امریکی شخصیات نے اسرائیلی خدشات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات مضبوط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ باہمی اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اتحاد برقرار رہے گا، موجودہ سفارتی اختلافات امریکہ اور اسرائیل کے سٹریٹجک تعلقات کو متاثر نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں